اسلام آباد(خبر نگار) سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 4 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ عید الضحی کی تعطیلات کے باعث صرف سوموار اور جمعہ کو سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل بنچ سماعت کرے گالاہور میں بنچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن جبکہ بنچ نمبر 2جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصورعلی شاہ پر مشتمل ہے ۔ کراچی میں مقدمات سننے والا بنچ جسٹس مشیر عالم ، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجادعلی شاہ پر مشتمل ہے ۔ بنچ تشکیل