اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف کیس کو ڈی لسٹ کرکے درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس بھی واپس لے لیا گیا،اسد کھرل نامی شہری نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس کی سماعت پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجا زالاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو مقرر تھی۔