اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے چھ بینچ تشکیل دے دیئے گئے ،تمام بینچ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔پہلا بینچ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ،دوسرا جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل،تیسرا جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ،چوتھا جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰ آفریدی،پانچواں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود جبکہ پانچواں بینچ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے ۔منگل کو چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی سپیشل بینچ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔