لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) تحریک لبیک یارسول اﷲﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سپریم کورٹ سے آسیہ کی رہائی کے خلاف نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں سپریم کورٹ میں دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سالہاسال سے آسیہ کے مسئلہ پر صرف اور صرف اپنی شرعی ذمہ داری اور دینی حمیت کی وجہ سے مسلسل آواز بلند کی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد ہم نے قرآن و سنت کے دلائل سے اس فیصلے کی 20غلطیاں بیان کیں۔ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے صرف احتجاج ہی نہیں کیا بلکہ عوامی فورم پر دلائل سے اسے ثابت بھی کیا ۔