اسلام آباد (خبرنگار)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بینچ تشکیل دیئے گئے ۔عدالت عظمی کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق اہم مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بیچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بنچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن، بنچ نمبر دو جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ ،جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ ،بنچ نمبر تین جسٹس گلزار احمد، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم، بنچ نمبر چار جسٹس عظمت سعید جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ، بنچ نمبر پانچ جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحی آفریدی، بنچ نمبر چھ جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق پر مشتمل ہو گا ۔