اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف اللہ دینو بھائیو کی نظر ثانی اپیل منظور کر کے قرار دیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کسی امیدوار کو آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت تاحیات نااہل نہیں کرسکتا ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کے الزام میں اللہ دینو بھائیو کو تاحیات نااہل قرار دینے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم کر کے درخواست گزار کو آئندہ الیکشن لڑ نے کی اجازت دیدی اور قرار دیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کورٹ آف لا تا حیات نااہلی کا فیصلہ د ینے کی مجاز ہے ، عدالت نے ہدایت کی کہ ریٹرننگ افسر مخالف امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے ۔