کراچی(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری نے سول جج کے بیٹے یاسرنوازکی روڈ حادثے میں ہلاکت کیس میں سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے خلاف سابق جج وفانواز شرکی نظرثانی کی درخواست مستردکردی ۔منگل کوسماعت کے موقع پردرخواست گزار نے کہا کہ عدالت کی آبزرویشن ’’پراسیکیوشن نے اپنا وزن مدعی کے حق میں ڈالا‘‘یہ مناسب نہیں ،اس آبزرویشن سے اپیلوں کے فیصلے پراثر پڑے گا۔عدالت نے سابق جج کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ 2004 میں میرے بیٹے یاسر نواز کو قتل کیا گیا۔ ماتحت عدالت نے جمشید علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ سردارعلی،ممتازعلی اورنصرت علی کو 17،17 سال قید کا حکم سنایا تھا اوراسد علی، علی عباس کو بری کردیاتھا۔درخواست گزار دونوںملزمان کی بریت کالعدم کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔