اسلام آباد (خبر نگار،سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔گزشتہ روز شاہراہِ دستور پر نجیب اللہ ولد ظاہر خان نامی نوجوان نے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہائوس کے درمیان سڑک پر فائرنگ کی جسے سپریم کورٹ کے ججز گیٹ کے باہر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر گرفتار کرکے حراست میں لیا۔ نوجوان نعرے بازی کرتے ہوئے فائرنگ کررہا تھا۔ ملزم نے ایس ایم جی رائفل سے متعدد فائر کئے کی، ملزم خود کو ہنگو کا رہائشی بتاتا ہے ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد غیر مسلح کیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا۔ واقعہ کے فورا بعد ایس پی سٹی عمر خان بھی موقع پر پہنچ گئے اور بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہوائی فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعدغیر ذمہ داری پر ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ عاصم غفاراور انچارج ریڈ زون کو معطل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر کا اندراج کر کے تفتیش سی ٹی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ نوجوان گرفتار