لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپیئن حسن سردار نے کہا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ سابق کوچ محمد ثقلین کو کسی ذاتی عناد کی وجہ سے نہیں ڈسپلن کی وجہ سے ہی نکالا گیا تھا۔ ورلڈ کپ میں اچھی توقعات لیکر جائیں گے۔