ساؤتھمپٹن (سپورٹس ڈیسک) سرے کے سپنر امر وردی کو یقین ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم میں جگہ بنالیں گے ۔ 21 سالہ نوجوان ساؤتھمپٹن میں تیاری کرنے والی 30 رکنی سکواڈ کا حصہ ہے ، اس کے ساتھ سپنر معین علی، جیک لیچ، ڈوم بیس اور میٹ پارکنسن بھی حتمی ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں۔ وردی نے کہا میں یقینی طور پر پہلے ٹیسٹ میں کھیلنا چاہتا ہوں اور میں سکواڈ کا حصہ ہوں گا۔ اگر میں یہ نہیں کرسکا تو شاید مجھے ساؤتھمپٹن میں نہیں ہونا چاہئے تھا۔