لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سپورٹس گرائونڈز یا کمپلیکس میں شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے ، یہ مقامات صرف اور صرف سپورٹس کے لئے ہی استعمال ہوں گے ، ان مقامات کو کسی اور سرگرمی کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سپورٹس فنڈز صرف سپورٹس کی سرگرمیوں پر ہی خرچ ہوں گے ، تمام افسران سپورٹس منصوبوں کے حوالے سے پندرہ روز میں رپورٹ ہیڈ آفس ارسال کریں۔