لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بین الصوبائی انڈر 16نیشنل جونیئر چیمپئن شپ2020ء پشاورمیں سپورٹس بورڈ ُپنجاب کی اتھلیٹکس ٹیم کے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کئے ، گولڈ میڈل جیتنے والے کو 10ہزار، سلور میڈل 7ہزار اور برانز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 5ہزار روپے دیئے گئے ، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 31میڈلز جیتے جن میں سونے کے 12، چاندی کے 13اور کانسی کے 6میڈلز شامل ہیں۔