لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام الحمراء آن ویل کے تحت سٹریٹ تھیٹر ’’جہیز‘‘ گورنمنٹ گرلز کالج گلبرگ میں کل پیش کیا جائے گا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرامے کا مقصد طلبہ کو اس سماجی برائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ،خاندان کو استحکام بخشنے کے لئے جہیز کے بے جاء مطالبہ کا خاتمہ ضروری ہے ،الحمراء آن ویل سٹریٹ تھیٹر کی بحالی کی طرف ایک کامیاب قدم ہے ۔