میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)خوشگوار اور صحت مند زندگی کا شعود اجاگر کرنے کیلئے سپین میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیاجس میں شریک سینکڑوں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو قوس و قزاح کے دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ سپین کی میونسپلٹی کی گلیوں میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اورسینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کِیا۔اس موقعے پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔