کوئٹہ (92 نیوزرپورٹ) سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کا اعلان کردیا،سپیکر عبدالقدوس بزنجونے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف نمبر پورے ہیں، اپوزیشن جماعتیں بھی میرے ساتھ ہیں، گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال عوامی نہیں رہے جس مقصد کیلئے پارٹی بنائی وہ حاصل نہ ہو سکا، صوبے میں ایک ماہ کے اندر تبدیلی آجائے گی،عوام خوشخبری سنیں گے ،میر عبدالقدوس بزنجو نے مہم کی کامیابی کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائو ں سے ملاقاتیں کیں۔گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر، اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی ،اگلے کچھ دن انتہائی اہم ہیں، حکومت کی جانب سے بھی اتحادی جماعتوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو وزیرتعلیم بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔