پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی طلبی کے نوٹس کے ایک روزپہلے ہی نیب میں پیش ہوگئے ۔نیب حکام کے مطابق مشتاق غنی آج اچانک نیب کے دفتر پہنچے اورسوالات کے جوابات دیئے ۔ مشتاق غنی پرپاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ ہری پورمیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔اسی کیس میں نیب نے سابق چیف سیکرٹری امجد علی کو بھی طلب کیا ہے ۔