کراچی( سٹاف رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی،تین دہشت گردوں کی لاشیں تاحال سردخانے میں موجود ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشت گرد سلیمان عرف حمل عرف تونگ کی لاش ایدھی سردخانے سے اس کی خالہ اور بہن کے حوالے کردی گئی ،پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی لاش لینے کیلئے اہلخانہ بلوچستان سے کراچی آئے تھے جو لاش لیکر واپس چلے گئے ۔