کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیااور کے ایس ای100نڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ54.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں4ارب13کروڑ50لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 7.68فیصدزائد رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس61.50پوائنٹس کی کمی سے 18708.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس15.86پوائنٹس کی کمی سے 31266.16پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔دریں اثنامقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزارروپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت343روپے بڑھ کر99451روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کا اضافہ ہواجب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے 160.20روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہوگئی۔