لاہور(جنرل رپورٹر ) سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنا اتھارٹیز کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔محکمہ تعلیم کیجانب سے متعدد ڈیڈ لائن دینے کے باوجود ویب سائٹ پر اساتذہ کا ڈیٹا درست نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق تبادلوں سے پابندی اٹھانے سے قبل ویب سائٹ پر پنجاب کے 30 ہزار اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے لاہور کے بھی 205 اساتذہ، 8 سکول سربراہان اور 89 ریٹائرڈ اساتذہ کا ڈیٹا غلط ہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے ڈیٹا کی درستگی کیلئے اتھارٹیز کو ایک بار پھر ہدایات جاری کردی5 جون تک ڈیٹا درست نہ ہوا تو متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کاروائی کیجائے گی،۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے دعوہ کیا ہے ڈیٹا درست کرلیا گیا ہے ۔