بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں سڑک سے گزرتے ایک ٹرک پر رکھا سیمنٹ کابڑا پائپ اچانک نیچے گر گیاجس کا ٹرک ڈرائیور کو علم نہ ہوسکا اور وہ آگے بڑھتا چلا گیا۔سیمنٹ کے پائپ کے سڑک پر گرنے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہوا تاہم بڑے پائپ کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کا بہائو کافی دیر تک رکا رہا۔ انتظامیہ نے کرین کی مدد سے پائپ کو سڑک سے ہٹایا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔