کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای 100انڈیکس 402.42 پوائنٹس کے اضافے سے 40916.59پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 62.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں75ارب3کروڑ78لاکھ روپے بڑھ گئے لیکن کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.24فیصد کم ہے ۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس10ماہ بعد 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 41077پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیابعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 402.42پوائنٹس کے اضافے سے 40916.59پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس210.98پوائنٹس کے اضافے سے 18619.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس278.41پوائنٹس کے اضافے سے 278.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ116میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔