کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹا ک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 181.01پوائنٹس کے اضافے سے 39802.60 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ59.02فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں17ارب69کروڑ63لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت2کروڑ87لاکھ54ہزار شیئرز کم رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس181.01پوائنٹس کے اضافے سے 39802.60پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 52.52پوائنٹس کے اضافے سے 17229.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72.25پوائنٹس کے اضافے سے 27930.61پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.25روپے سے بڑھ کر168.35روپے اور قیمت فروخت168.45روپے سے بڑھ کر168.60روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید168روپے سے بڑھ کر168.20روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار500روپے فی تولہ ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30روپے کے اضافے سے 1430روپے ہوگئی ۔