کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس 567.23سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 46300پوائنٹس پر بند ہوا۔ 86ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب روپے سے بڑھ گیاہے ۔کاروباری تیزی کے سبب 61فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔سرمایہکاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،سیمنٹ ،فوڈز اوراسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور خریداری میں تیزی کے سبب سٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ادھرکے ایس ای30انڈیکس242.61پوائنٹس اضافے سے 19347.11پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31552.69پوائنٹس سے بڑھ کر 31891.80پوائنٹس پر جا پہنچا۔دریں اثناپیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.85سے بڑھ کر159.30اور قیمت فروخت158.95سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھنے سے قیمت خرید158.90سے بڑھ کر159.10 اور قیمت فروخت159.20 سے بڑھ کر159.40روپے پر جا پہنچی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی سے 1لاکھ11ہزار50روپے ہو گئی جبکہ172روپے کمی سے 10گرام سونے کی قیمت95ہزار207 روپے پر آ گئی۔