کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں روں کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے باعث 55.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 238.62پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45985.41پوائنٹس سے بڑھ کر46184.71 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب 82کروڑ34لاکھ913ہزار515روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 27کروڑ4لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔دریں انثاجمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید171.55روپے اور قیمت فروخت171.65روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید172روپے اور قیمت فروخت172.50روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں2050روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ18ہزار600روپے اور 1758روپے کی کمی سے دس گرا م سونے کی قیمت1لاکھ1ہزار680روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالر سستا ہو کر1794ڈالر ہو گیا ۔