کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالبآگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 52.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کوایک ارب 49کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ دریں اثنا مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت1300روپے اضافے سے 1لاکھ11ہزار300اور دس گرام سونے کی قیمت1115روپے اضافے سے 95ہزار422روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.35روپے اور قیمت فروخت160.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.20روپے اور قیمت فروخت160.60روپے پر جا پہنچی۔