کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی۔ جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 370.84 پوائنٹس اضافے سے 45964.27پوائنٹس پرپہنچ گیا۔اس دوران 65.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 69ارب24کروڑ7لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روزمجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 274کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر82کھرب32ارب81کروڑ83لاکھ روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 40پیسے کم ہوگئی ،جس سے ڈالر کی قیمت خرید158 سے گھٹ کر157.60ر اور قیمت فروخت158.10 سے گھٹ کر157.70جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158.10 سے گھٹ کر157.50اور قیمت فروخت158.30 سے گھٹ کر157.80روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1050روپے کی کمی سے 1لاکھ 7ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت900روپے کی کمی سے 91ہزار907روپے ہوگئی۔