کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد جمعرات کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 475.71پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 39382.11پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 68.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں83ارب15 کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئے ،اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت82.21فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے دو روز سے جاری مندی کے نتیجے میں سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا اور 39742]پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 475.71پوائنٹس کے اضافے سے 39382.11 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس225.85پوائنٹس کے اضافے سے 18082.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس309پوائنٹس کے اضافے سے 27228.79پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 253کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ102 میں کمی جبکہ15 میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں 475 پوائنٹس کی بڑی ریکوری
جمعه 06 مارچ 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 06 مارچ 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں