کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو بھی شدیدمندی برقرار رہی اور کے ایس ای750پوائنٹس کی مزید کمی سے گزشتہ 3سال کی کم ترین سطح 36700پوائنٹس کی سطح پر آگیا،جب کہ حصص کی فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث72.50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 1کھرب27ارب54 کروڑ روپے سے زائدکا نقصان اٹھاناپڑا،البتہ کاروباری حجم گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت22.22فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی زون ہوا اور ابتدا ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی لیکن اس کے بعد انڈیکس گرین زون میں داخل ہوا اور مارکیٹ میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، لیکن یہ اضافہ عارضی ثابت ہوا اور مارکیٹ دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔اس کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب آگیا۔چند ہفتہ پہلے 42 ہزار کی سطح پرٹریڈنگ کرنے والا بازار حصص پیرکو36 ہزارکی سطح پر آ گیا ۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع تھا کہ جب مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آئی ۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 1241 پوانٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 36276.35 کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں قدرے ریکوری دیکھی گئی۔جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 36700پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اورکاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 750.36 پوانٹس کمی سے 36767.57 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ اسی طرحگئی۔پیرکوکے ایس ای 30 انڈیکس 410.46 پوائنٹس کمی سے 17846.45 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 1314.72 پوائنٹس کمی سے 62086.88 پوا ئنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 442.13 پوائنٹس کمی سے 27325.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 83کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ ، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب27ارب54 کروڑ 89 لاکھ 61 ہزار 121 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب77 ارب58 کروڑ 41 لاکھ 89 ہزار73روپے ہوگئی ۔پیر کومجموعی طور پر16 کروڑ 55لاکھ 15ہزار80شیئرزکا کاروبارہوا،جو جمعہ کی نسبت 3 کروڑ1لاکھ60 شیئرز زائدہیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہنے کا امکان ہے ۔