کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب آگئی اور289.43پوائنٹس کمی سے 34186.26پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 65.75فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 36ارب37کروڑ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت51.95فیصدکم رہا۔گزشتہ روزحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، توانائی، فوڈز، بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 34697 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں فائنانشل ٹاسک فورس کے جاری اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے ممکنہ کسی بھی فیصلے کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط طرز عمل اپنایا اور حصص فروخت کرنے کو ترجیح دینے لگے جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 289.43پوائنٹس کمی سے 34186.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس147.66پوائنٹس کمی سے 16089.72 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 393.53 پوائنٹس کمی سے 54933.33پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 125.37پوائنٹس کمی سے 24669.22 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 244 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔