کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئر زکی خریداری کے باعث تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 842.37پوائنٹس کے اضافے 28109.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 17 ارب 54 کروڑ 88 لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 9.26فیصد کم رہی ۔گزشتہ روز کاوربار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 27152 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری شروع ہوئی جس کے سبب مارکیٹ میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 28273پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 824.37پوائنٹس کے اضافے سے 28109.57 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی441.05پوائنٹس کے اضافے سے 12320.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس441.34پوائنٹس کے اضافے سے 20485.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر304کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔