مکرمی ! ماضی میںسٹاک مارکیٹ میں شیئر کی قیمت میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ اضافہ پانچ فیصد تک ہوا کرتا تھا، اس پر اپر لاک لگ جاتا تھا، پھر مزید قیمت اس دن اوپر نہیں جاسکتی تھی، اس کا مقصد سٹے بازی کے رحجان کو روکنا تھا۔یہی حال آج کل ہماری سٹاک ایکسچینج کا بھی ہے ۔ میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ وہ سٹاک مارکیٹ میں اس قسم کی کساد بازی پر بھی نظر رکھیں تاکہ عوام کے راتوں رات لاکھوں روپے ڈوبنے سے بچ سکیں۔ ( جواد احمد کراچی)