سکھر، نوڈیرو (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) سکھر کے علاقے کوئنس روڈ الحمد پلازہ سے 3 دن قبل پراسر طور پر لاپتہ ہو کر دریائے میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے 6 بچوں میں سے ایک بچے افتاج الرحمٰن کی نعش لاڑکانہ کے نزدیک دریائے سندھ سے برآمد ہو گئی ایدھی ایمبولنس کے زریعے نعش کو لاڑکانہ سے سکھر منتقل کیا گیا ، ملنے والے بچے کی نمازہ جنازہ دریائے سندھ پر ادا کی گئی نماز جنازہ میں بچے کے ورثا ، عزیز و اقارب ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں ، صحافی برادری و دیگر نے شرکت کی ، سیدقمبر کے دو بیٹے قاسم علی اور سیدعاصم علی اور انیس الرحمان کے تین بیٹے حماد الرحمان اور افتام الرحمن اور افتاج الرحمن اور محمد ریاض کا بیٹا محمد انیس لا پتہ تھے ، افتاج کی نعش دریائے سندھ کے مقام شیخ ٹگڑ لوپ بند سے برآمد ہوئی۔