برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کی پولیس نے دو بینکوں کا صفایا کرکے سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکو کو اگلے ہی روز ڈرامائی انداز میں حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی جس کی پولیس نے مالیت نہیں بتائی۔پولیس کے مطابق یہ ملزم جو ایک سائیکل پر سوار تھا اور جس نے چہرے پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ماسک بھی پہنا ہوا تھا، شہر کے شوئنے بیرگ کہلانے والے علاقے میں ایک بینک میں گیا۔ وہاں اس نے بینک کیشیئر کو خنجر دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور رقم لے کر فرار ہوگیا۔