اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کے لئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ نثار درانی ممبر سندھ اور شاہ محمود جتوئی رکن بلوچستان ہوں گے ۔الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کے لئے سپریم کورٹ سے رابطہ کریگا اور چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے ۔