ملتان(این این آئی)سابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی حاجی سکندرحیات بوسن کی صاحبزادی نے اپنے والد کو اپنا گردہ عطیہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سکندر حیات بوسن کا کراچی کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا،خاندانی ذرائع نے بتایا کہ باپ بیٹی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ انہیں ڈاکٹرزکی ہدایات پردس قدم پیدل بھی چلایاگیا ،انہیں آئندہ 3 ماہ تک اپنے علاج معالجہ کے سلسلے میں کراچی میں رہنا ہو گا ، نجی ٹی وی کے مطابق سکندر حیات بوسن عرصہ دراز سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے ۔