دبئی( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی سکواش پلیئرز نے دیارغیر میں ملک کا نام روشن کردیا، سابق قومی کپتان سلیم خان کی پوتی فضا خان اور پوتے یوسف خان نے حسن بدرمتحدہ عرب امارات سکواش سیریز2020 ء میں مختلف ٹائٹلز جیت لیے ۔یواے ای سکواش سیریز میں پاکستان کے جہانگیرخان نے ہم وطن رضوان خان کیخلاف کامیابی سمیٹی، سپرڈویژن میں پاکستانی نعیم خان نے ماریشس کے روبرٹ ٹیٹوٹ کو مات دے دی، فضا خان مسلسل 3 سال سے اس ایونٹ میں فتوحات سمیٹ رہی ہیں جبکہ یوسف خان، نعیم خان اورجہانگیرخان نے پہلی بارکامیابی حاصل کی۔