کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن ون ڈے ٹیم کے کپتان لاہیرو تھریمانے نے دورہ پاکستان میں سکیورٹی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری توجہ سکیورٹی پر نہیں کرکٹ پر ہوگی، سری لنکن بورڈ نے ہمیں پاکستان میں سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا جس پر ہم مطمئن ہیں۔یہی بات میں نے اپنی فیملی کو بتائی اس لئے ان کو اب کوئی خدشات نہیں ہیں۔ دورے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر فیملی ساتھ نہ دے تو فیصلہ مشکل ہوجاتا ہے ،اگر کسی نے نہ جانے کا اعلان کیا تو اسے تسلیم کرنا چاہیے ۔لاہیرو تھریمانے نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک عام سیریز کی طرح ہے ۔