لاہور(نیٹ نیوز) سکولوں اور کام کی جگہوں پر بچوں کو جسمانی سزا دینے کیخلاف قومی اسمبلی میں منظورکئے گئے بل سے متعلق گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی ویڈیو سا منے آئی ہے جس میں بچوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ اب انکے سکول میں مار کھانے کے دن گئے ۔ویڈیو میں شہزاد رائے بچوں کو کہتے ہیں کہ آئندہ جب بھی سکول میں اساتذہ آپکی پٹائی کریں تو آپ ان کو تنبیہ کرسکتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں بل منظور کرلیا گیا ہے ، اگر اب بھی آپ تشدد کرینگے تو آپکی نوکری جاسکتی ہے کیونکہ یہ ایک جرم ہے ۔ شہزاد رائے نے والدین سے بھی بچوں کی پٹائی نہ کرنے کی درخواست کی جبکہ بچوں پر تشدد کی ویڈیو بھی شیئر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اس طرح ہم معاشرے میں موجود ان مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرسکیں ۔