لاہور(کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر کا کورونا ویکسینیشن رپورٹ پر اظہار برہمی کا اظہار کیا۔سی ای او لاہور نے متعلقہ افسران کو 3 دنوں میں تمام سکولوں نجی و سرکاری میں ویکسینیشن مکمل کر انے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن لاہور نے مزید کہا کہ تمام سکولز 3 دنوں میں سکولز کے بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر ائیں اور جن اداروں کی ویکسینیشن مکمل نہیں ہو گی ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ لاہور نے مزید کہا جن سکولز کی ویکسینیشن مکمل نہ ہوئی ہوگی ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔