لاہور(کلچرل رپورٹر)سکھوں کے اعزاز میں ظہرانہ معروف گلوکار ملکو کی شاندار پرفارمنس ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاوس لاہور میں سکھ مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر محفل موسیقی کا خصوصی انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاکستان کے نامور بھنگڑا سٹار گلوکار ملکو نے اپنے پنجابی گیت سناکر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر موجود سکھ برادری نے پنجابی سٹائل میں بھنگڑے ڈال کر رقص کیا اور محفل موسیقی سے خوب لطف اندوز ہوئے حاضرین نے ملکو کی پرفارمنس کا خوب سراہا۔