کوئٹہ (لیڈی رپورٹر) کوئٹہ آنے والے کینیڈا کے 6 سکھ موٹرسائیکلسٹ نے دوسرے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، گزشتہ روز بائیکرز کے بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچے پر شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کوئٹہ میں آباد سکھوں نے پھولوں کے ہار پہنائے ، بلوچستان سکھ کمیونٹی کے صدر جسبیرسنگھ بھی سکھ موٹرسائیکلسٹ کے ہمراہ تھے ، سکھ موٹرسائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ والوں نے بہت پیار دیا، امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام لیکر کوئٹہ آئے ہیں، شہر کا چکر لگانے اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے آنے کا مقصد عوام کے ساتھ ملاقات اور انہیں امن کا پیغام دینا تھا، لوگوں نے امن کے داعی ہونے کا ثبوت دیا، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سکھ بائیکرز کلب کے ممبران میں پرواجیت سنگھ ، مندیپ سنگھ، جسمیت پال سنگھ، سکھ ویر سنگھ، جتیندر سنگھ اور آزاد سنگھ شامل ہیں۔ سکھ مو ٹر سا ئیکل کلب کینیڈا کا وفد بابا گورو نا نک کی 550ویں سالگرہ تقر یبا ت میں شر کت کیلئے کینیڈا سے 21مما لک کا سفر کر تے ہو ئے کو ئٹہ پہنچا ہے ۔