Common frontend top

سکھوں کا کرتارپورکادورہ، راہداری کا اقدام تاریخ میں زندہ رہے گا: بھارتی جتھہ لیڈر

هفته 20 اپریل 2019ء





لاہور،نارووال ،شکر گڑھ ،نورکوٹ(نمائندہ خصوصی سے ،نمائندہ 92نیوز،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار ،92 نیوزرپورٹ)کرتار پور رہداری کا قیام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے تاریخی اقدام ، سکھ قوم اور تاریخ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی ،پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتا ہے ۔پاکستان اور مسلمانوں کی مہمان نوازی کی دنیا میں دوسری کوئی مثال نہیں۔ یہ باتیں بھارتی جتھہ کے پارٹی لیڈر سردار ہرویندر سنگھ خالصہ نے گورو دوارہ کرتاپور صاحب میں حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔انکا کہنا تھا کہ حکومت اور ٹرسٹ بورڈ نے ہماری سیکورٹی اور دیگر بہترین انتظامات کیے جس پر ہم انکے بے حد شکرگزار ہیں۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی کے حصار میں کرتار پور لایا گیا ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،سیکورٹی انچارج فضل ربی ،ظہیر عباس ،کیئرٹیکر عتیق گیلانی و دیگر افسران و سیکورٹی عملہ ہمراہ تھے ۔گورو دارہ کرتار صاحب حاضری کے بعد یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ۔ سردار گو بندر سنگھ ،سکھ خاتون رو بندر کورنے کہا کہ گورو دوارہ کرتار پور صاحب کے درشن کرانے پر حکومت پاکستان کے بہت شکر گزا ہیں ہمیں یہاں ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں ۔دیگر سکھ یاتریوں نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے جہاں پر تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے ، پاکستان کی سرزمین سکھ قوم کیلئے مقدس ہے ، کسی سپر پاور نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو دنیا بھر کے سکھ اپنی مقدس دہرتی کی حفاظت کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔سیکرٹری بورڈ طارق وزیر نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی جانب سے انتظامات کی تعریف کرنا پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔ یاتری ایک روزہ دورہ کے بعد لاہور واپس آگئے ،یاتریوں کے اعزاز میں آج بیساکھی کے سلسلہ میں ایوان اقبال میں تقریب ہوگی۔ کل سپیشل ٹرینوں کے ذریعے واپس چلے جائیں گے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں