لاہور(کامرس ڈیسک) وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ نہ صرف غیر قانونی رہائشی سکیموں کی تعمیر اور فروخت کرنا غلط ہے بلکہ ان میں پلاٹ خریدنا بھی غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات پورا کرنے کیلئے کثیر المنزلہ عمارتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں ایس ایم عمران نے کہا کہ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضامن سٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اکبر چیئر مین ضامن گروپ نے کہا کہ رہائشی سکیموں سے متعلق بنائے گے قوانین کو نظر انداز کر کے بنائی جانے والی سکیمیں خریداروں کو دھوکہ دیتی ہیں ۔ ضامن سٹی قانون کی پاسداری اور ماحول کے تحفظ کی سوچ کو جلا بخشنے والی رہائشی سکیم ہے ۔اسی سوچ اور احساس ذمہ داری کی بدولت ضامن سٹی نہ صرف ایل ڈی اے اور دیگر تمام متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ہے بلکہ ہر طرح سے ماحول دوست اور جدید طرز زندگی کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے ۔سمینار میں چیئر مین نورپاک ڈویلپرز حاجی مبارک اور ڈائریکٹر صوفی ادریس کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔