چترال(صباح نیوز)چترال میں بم دھماکہ میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔حکام کے مطابق دھماکہ دوپہر ایک بجے کے قریب ارندو گاں میں اولڈ پاورہاؤس کے قریب ہوا جہاں آئی ای ڈی کے ذریعے لیویز اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت جاوید ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی، جائے وقوعہ کو سیل کرکے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلئے گئے اور علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔