برسٹل(ویب ڈیسک )برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کم عمری میں سگریٹ نوشی شروع کرنے والوں کی عادت، ان کی تیسری نسل میں موٹاپے کو جنم دے سکتی ہے ۔بظاہر یہ نتائج عجیب و غریب لگتے ہیں لیکن ان کے لیے ماہرین نے عشروں کے دوران، نسل در نسل صحت اور روزمرہ عادات سے متعلق جمع کی گئی معلومات کا تجزیہ کیا ہے ۔ماہرین کے مطابق درمیان کی نسلوں نے سگریٹ نوشی کی ہو یا نہ کی ہو، ہر صورت میں بڑے بزرگوں کی اس عادت کے نتائج تیسری اور چوتھی نسل میں ظاہر ہوتے ہیں۔