اسلام آباد (خبرنگار)پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد محمود نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کام سے روکنے کے عبوری حکم نامہ کیخلاف اپیل دائر کی گئی ہے ۔دائر اپیل میں وفاق،کابینہ ڈویژن اور وزارت سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔انہوں نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر 2018 میں پی آئی اے میں عبوری تقرری کی، قومی ائیر لائن کی بحالی اور خسارہ ختم کرنے کے لیے لایا گیا،سندھ ہائیکورٹ کا کام سے روکنے کا حکم کسی قانونی جواز کے بغیر تھا،سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیکر درخواست گزار کو حتمی ریلیف دے دیا،کام سے روکنے سے پی آئی اے کے معاملات مفلوج ہو گئے ،سندھ ہائی کورٹ کا 23 دسمبر کا حکم نامہ خلاف آئین ہے ، سندھ ہائی کورٹ کا کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے ۔