اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس 2018ئ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ،24ہزار 10امیدواروں میں سے 569امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوسکے اس طرح کامیابی کی شرح 4.79 فیصد رہی ۔ایف پی ایس سی کے ڈائریکٹر محمد علی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ایس ایس امتحان2018میں مجموعی طور پر 24ہزار 10 امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے 11ہزار 887امیدوار امتحان کے عمل میں شامل ہوئے جن میں سے صرف 569امیدوار کامیاب ہوسکے ۔ایف پی ایس سی کے مطابق جو امیدوار ناکام ہوئے ہیں وہ اپنے نتائج www۔fpsc۔gov۔pkپر دیکھ سکتے ہیں ۔ تحریری امتحان میں کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کو مرحلہ وار میڈیکل امتحان ،نفسیاتی ٹیسٹ ،وائیوا کے شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا ۔