لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے نمبر ون ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے ملک کی سرکردہ آن لائن مارکیٹ پلیس دراز کے ساتھ 11نومبر2019کی درمیانی رات کو شروع ہونے والی 11/11سیلز ایونٹ کیلئے شراکت داری قائم کی ہے ۔ٹی سی ایل اور دراز نے وعدہ کیا ہے کہ یہ سیلز صارفین کیلئے شاندار ڈسکاؤنٹ،اعلیٰ معیاری مصنوعات اور خریداری کا منفرد تجربہ لے کر آئیگی۔ٹی سی ایل ایس سیلز میں ایک بڑے کو اسپانسر کے طور پر شرکت کررہا ہے اور 8نومبر کو اے آر وائی کے معروف گیم شو جیتو پاکستا ن میں11/11کاؤنٹ ڈاؤن گالا میں بھی شریک ہوگا۔ٹی سی ایل کے برانڈ ایمبسیڈر احمد علی بٹ اس شو میں الیکٹرانک برانڈ کی دلچسپ ڈیلز اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق اعلان کرینگے ،ٹی سی ایل اس موقع پر صارفین میں10ٹی وی سیٹس اور 2ایئر کنڈیشنر مفت بھی تقسیم کرے گا۔