واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی چینل سی این این نے اپنے صحافی کااجازت نامہ ختم کرنے پرٹرمپ انتظامیہ پرمقدمہ کردیا۔سی این این انتظامیہ کے مطابق صحافی کی دستاویزات معطل کرناآزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت سے درخواست کی ہے کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے فیصلے کوختم کیاجائے ۔ جبکہ وا ئٹ ہائوس نے کہا ہے کہ مقدمہ پر بھرپور دفاع کیا جائیگا۔