کراچی، اسلام آباد ( کامرس رپورٹر، وقائع نگار، آن لائن ) سٹیٹ بنک اور ابو ظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ ابوظہبی کی پاکستان کے لیے مالی معاونت کے اعلان کی دوسری قسط ہے ۔پاکستان ابو ظہبی کی جانب سے اس معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر جنوری میں حاصل کرچکا ہے ۔سٹیٹ بنک کا کہنا ہے 2 ارب ڈالر کا فنڈ جلد ہی ملنے کی توقع ہے ۔